ویب ڈیسک: قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ فٹ ہو گئے آسٹریلیا کے خلاف دوسرا ون ڈے میچ کھیلیں گے ۔
فاسٹ بولر نسیم شاہ پہلے ون ڈے میں اپنے 8 ویں اوور میں کریمپس کا شکار ہوئے تھے جس کے باعث وہ اوور مکمل نہیں کرا سکے تھے اور گراؤنڈ سے باہر چلے گئے تھے۔
ٹیم ذرائع نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ نسیم شاہ اب فٹ ہوگئے ہیں اور انہوں نے کریمپس سے چھٹکارا پا لیا ہے۔
کہ نسیم شاہ نے مکمل ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا اور بولنگ بھی کی، اس دوران انہیں کسی تکلیف کا سامنا نہیں رہا، وہ دوسرے ون ڈے میں ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔
یاد رہے کہ تین ون ڈے میچز کی سیریز کا دوسرا میچ 8 نومبر کو کھیلا جائے گا اور تین میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔
Load/Hide Comments