ویب ڈیسک: وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے ڈونلڈ ٹرمپ کو دوبارہ امریکی صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے ۔
وزیراعظم شہباز شریف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی صدارتی انتخابات میں دوسری بار تاریخی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور امریکا تعلقات کو مزید مضبوط اور وسیع کریں گے، ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کا منتظر ہوں۔
دوسری جانب چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی انتخاب میں تاریخی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ امید ہے امریکا کی نئی انتظامیہ امن کو ترجیح دے گی اور امید کرتے ہیں نئی ٹرمپ انتظامیہ عالمی تنازعات ختم کرنے میں کردار ادا کرے گی۔
خیال رہے کہ امریکا میں صدارتی دوڑ ری پبلکنز امیدوار نے جیت لی، حکمرانی کی جنگ میں ڈونلڈ ٹرمپ فاتح رہے، انہوں نے اب تک 277 الیکٹورل ووٹ حاصل کر لیے ہیں۔
Load/Hide Comments