عمران خان ملک سے باہر

عمران خان ملک سے باہر جاتے تو اتنا عرصہ جیل میں نہ رہتے ،بیرسٹر سیف

ویب ڈیسک: مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان ملک سے باہر جاتے تو اتنا عرصہ جیل میں نہ رہتے ۔
وزیر دفاع خواجہ آصف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف شوشے چھوڑنے کے ماہر ہیں، آج بھی شوشہ چھوڑا،بیرونی طاقتوں کے بل بوتے پر ہمیشہ شریف خاندان باہر گیا ہے۔
مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا نے واضح کیا کہ عمران خان باہر جاتے تو اتنا عرصہ جیل میں نہ کاٹتے، خواجہ آصف اور شریف خاندان کا یہ خواب کبھی بھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا۔
صوبائی مشیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے شریف خاندان کی طرح باہر محلات نہیں ہیں، خواجہ آصف بے بنیاد بیانات کے ذریعے گمراہی پھیلانے سے گریز کریں۔

مزید پڑھیں:  آئینی بینچ نے 26ویں ترمیم کا کیس جنوری میں سننے کا عندیہ دیدیا