بوبر ماڈل ویلج کا افتتاح

وزیراعظم کا غذر میں سیلاب متاثرین کیلئے بوبر ماڈل ویلج کا افتتاح

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے غذر میں سیلاب متاثرین کیلئے بوبر ماڈل ویلج کا افتتاح کر دیاگیا۔
گلگت بلتستان کے ضلع غذر کے ببر گائوں میں 2022کے سیلاب متاثرین کیلئے تعمیر شدہ گھروں کے افتتاح کی تقریب منعقد کی گئی ۔
تقریب کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے 2022 کے سیلاب متاثرین میں گھروں کے ملکیتی کاغذات تقسیم کئے۔
وزیراعظم کی ہدایت پر 62گھروں کی تعمیر مکمل ہوئی، 110 کنال اراضی پر یہ ماڈل ویلج بنایا گیا ہے، صاف پانی اور سولر سے آراستہ ایک سٹور، ایک کچن، 2 باتھ روم اور 2 کمروں پر مشتمل خوبصورت گھر بنائے گئے۔
گلگت بلتستان دورے کے دوران وزیراعظم کو تعمیر شدہ گھروں میں سہولیات کی فراہمی پر بریفنگ بھی دی گئی۔
دوران بریفنگ وزیراعظم کو بتایا گیا کہ 216 کلومیٹر طویل گلگت شندور شاہراہ بھی تعمیر کی جا رہی ہے، گلگت سے گاگوچ، گاگوچ سے تندئی اور تندئی سے شندور تک روڈ شامل ہے، منصوبے پر تعمیراتی کام نومبر 2025 تک مکمل ہوجائے گا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ماڈل ویلج کی تھرڈ پارٹی توثیق کے بغیر ادائیگی نہ کرنے کی ہدایت کر دی۔

مزید پڑھیں:  آئینی عدالتوں کے قیام کیلئَے قرارداد صوبائی اسمبلی میں پیش نہ کرنے کا فیصلہ