ماں بیٹی پراسرار طورپرجاں بحق

نوشہرہ میں ماں بیٹی پراسرار طورپرجاں بحق

ویب ڈیسک: نوشہرہ کے علاقہ اکوڑہ خٹک میں ماں بیٹی پراسرار طورپرجاں بحق ہو گئیں ۔
افسوسناک واقعہ نوشہرہ کے علاقہ اکوڑہ خٹک میں پیش آیا جہاں 5سالہ نور ناشتہ کرنے کے بعد سکول کے لئے تیار ہو گئی کہ اچانک طبیعت بگڑ گئی ۔
بچی کو فوری طورپر ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا تاہم ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی بچی دم توڑ گئی ،بچی کی نعش گھر پہنچنے پر ماں بھی زندگی کی بازی ہار گئی ۔
ماں بیٹی کی اچانک اور پراسرار موت کے اصل حقائق جاننے کے لئے نعشیں پوسٹ مارٹم کے لئے منتقل کی گئیں ۔
پوسٹ رپورٹ آنے کے بعد اصل حقائق معلوم ہوسکیں گے ۔

مزید پڑھیں:  دیربالا، موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق