محکمہ ایکسائز کے سابق افسران کیساتھ

محکمہ ایکسائز کے سابق افسران کیساتھ سرکاری گاڑیوں کی موجودگی کا انکشاف

ویب ڈیسک: محکمہ ایکسائز کے سابق افسران کیساتھ متعدد سرکاری گاڑیوں کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ سابق افسران کیساتھ 70 سے زیادہ قمیتی سرکاری گاڑیوں کی موجودگی کی دستاویز موصول ہو گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلی کے احکامات پر گاڑیوں کی واپسی کیلئے محکمہ کی جانب سے کریک ڈاون شروع کر دیا گیا ہے۔ محکمہ ایکسائز کے سابق افسران کیساتھ قیمتی سرکاری گاڑیوں کی موجودگی کے حوالے سے جاری دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ محکمہ ایکسائز کے متعدد سابق سیکرٹریز و ڈائریکٹر جنرل کے پاس متعدد گاڑیاں موجود ہیں۔
دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ متعدد سابق افسران کے ساتھ 3،3 اور 2،2 گاڑیاں موجود ہیں، اس لئے محکمہ ایکسائز کی جانب سے سابق افسران کی فہرستیں تیار کر کے انٹیلی جنس سمیت ایکسائز کے تمام سکواڈز کو فراہم کر دی گئِی ہیں۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ گاڑیاں واپس نہ کرنے پر متعلقہ افراد کے خلاف قانون کے مطابق کاروائیاں کی جائِیں گی۔
محکمہ ایکسائز کے مطابق گاڑیاں واپس نہ کرنے پر افسران سے ریکوری کےلئے ان کے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں، محکمہ کی جانب سے اہلکاران و افسران کو گاڑیوں میں موجود فیملی ممبران کے ساتھ رویہ مثبت رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ تاہم ایکسائز گاڑیوں کی ریکوری میں کسی قسم کی کوتاہی نہ کی جایے گی۔
ایکسائز ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعلی کے احکامات پر اس دفعہ ہر صورت سرکاری گاڑیوں کی ریکوری کرینگے۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی کے احتجاج پر تحمل کا مظاہرہ کیا،نائب وزیراعظم