ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں مارٹر گولہ گرنے سے طالب علم جاں بحق، 5 طلبہ زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر، تحصیل باڑہ کے دورافتادہ علاقہ وادی تیراہ میدان میں مارٹر گولہ گرنے سے گورنمنٹ پرائمری سکول ہاشم خان کلے برقمبر خیل کا ایک طالب علم جاں بحق جبکہ 5 طلبہ زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق وادی تیراہ میدان برقمبر خیل میں بچے سکول سے چھٹی ہونے کے بعد واپس گھر جارہے تھے کہ بھوٹان شریف کے مقام پر نامعلوم سمت سے مارٹر گولہ فائر کر کے بچوں کے قریب گرکر پھٹ گیا، جس سے 6 بچے شدید زخمی ہوگئے۔
Load/Hide Comments