پولیس ومقامی افراد میں ہاتھا

بالاکوٹ، پولیس ومقامی افراد میں ہاتھا پائی، اہلکار زخمی

ویب ڈیسک: بالاکوٹ کے تھانہ پارس کی حدود میں پولیس ومقامی افراد میں ہاتھا پائی کے دوران ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا۔ ڈی ایس پی پارس کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ بیلہ پارس شڑاں کےلئے پل کے پلرز کی کھدائی کے دوران مقامی افراد نے کام روکنے کی کوشش کی۔
انہوں نے کہا کہ مقامی افراد کے پتھراؤ اور دھکم پیل میں ایک پولیس اہلکار زخمی بھی ہوا ہے، ہنگامہ آرائی کرنے والے 14 افراد کو 3 ایم پی او کے تحت گرفتار کر لیا گیا ہے، چیئرمین مین وی سی پارس نے بتایا کہ فریقین کے مابین جھگرا معاوضہ کی عدم ادائیگی، قبرستان، گھر اور سکول کی منتقلی کا وقت نہ دینے پر ہوا تھا۔
چیئرمین وی سی تنویر حسین نے کہا کہ آبادی کی منتقلی اور فیملی پیکجز نہ دینے تک کام نہیں ہونے دینگے، مقامی آبادی کے مطالبات تسلیم نہ ہونے پر احتجاج کریں گے۔ یاد رہے کہ بالاکوٹ کے تھانہ پارس کی حدود میں پولیس ومقامی افراد میں ہاتھا پائی کے دوران ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم کل 2روزہ دورے پر سعودی عرب جائیں گے