بلاول اور نواز شریف نے عدالتوں

بلاول اور نواز شریف نے عدالتوں کا جنازہ نکال دیا، اسد قیصر

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے صوابی میں ورکرز سے خطاب کرتے ہوئِے کہا ہے کہ بلاول اور نواز شریف نے عدالتوں کا جنازہ نکال دیا، اب عدالتیں عدالتیں نہیں رہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ نیا قانون پاس کیا گیا ہے کہ بغیر کسی وجہ کے شک کی بنیاد پر تین مہینے کسی کو بھی جیل میں رکھا جا سکتا ہے، اس ملک کو انہوں نے بنانا ریپبلک بنایا، اس ملک میں جنگل کا قانون ہے، کیا اس طرح ملک میں زندگی بسر ہو سکتی ہے۔
مرکزی رہنما پی ٹِی آئی نے بتایا کہ بلاول اور نواز شریف نے عدالتوں کا جنازہ نکال دیا، بلاول اور نواز شریف خود کہتے ہیں ہم جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں، تو کیا یہ جمہوریت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ملک خدا نخواستہ خانہ جنگی کی طرف جا رہا ہے، بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں علیحدگی کی تحریکیں چل رہی ہیں۔
اسد قیصر نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو دو وقت کی روٹی نہیں مل رہی ، یہ کیسی جمہوریت ہے جہاں غریب کا برا حال ہو، یہ حکومت آپ کو ہضم نہیں کرنے دیں گے، ان کا کہنا تھا کہ جنگ آپ نے شروع کی تھی ختم ہم کریں گے، عوام کا حق ہے کہ وہ کس طرح زندگی بسر کریں۔ اس ملک کے حقیقی مالک عوام ہیں۔

مزید پڑھیں:  راہداری ضمانت کے باوجود عمر ایوب کی گرفتاری توہین عدالت ہے، اسد قیصر