ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا حکومت نے غیرحاضر احتجاجی اساتذہ کو معطل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے اپنی ڈیوٹیاں چھوڑ کر احتجاج میں شریک ہونے والے اساتذہ کو معطل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ صوبائی دارالحکومت پشاور میں پرائمری سکولوں کے اساتذہ کا احتجاج جاری ہے اور مظاہرین و حکومت کے درمیان معاملات تاحال طے نہیں ہو سکے ہیں۔
اس دوران صوبائی حکومت نے پرائمری سکولوں میں غیرحاضر احتجاجی اساتذہ کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس ضمن میں ڈائریکٹر ایجوکیشن نے تمام ضلعی ایجوکیشن افسران کو فوری کارروائی کی ہدایت کر دی ہے۔
اس حوالے سے حکومت نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ سکولوں کو بند کرنا حکومتی رٹ کو چیلنج کرنے کے مترادف ہے۔ دوسری جانب اساتذہ نے حکومت کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ معطلی سے نہیں ڈرتے، اپنے مطالبات کے لئے پہلے بھی قربانیاں دیں، اب بھی دیں گے۔
اپنمے مطالبات کے حق احتجاج کرتے ہوئے اساتذہ نے کہا ہے کہ صوبائی صدر اور کابینہ کی طرف سے جو بھی ہدایت ملیں گی ، ہم ان پر عمل درآمد کریں گے۔ یاد رہے کہ احتجاج کرنے والے اساتذہ کو حکومت نے معطل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
Load/Hide Comments