ٹرمپ کا پہلا دورِ تنازعات

نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا پہلا دورِ تنازعات سے بھرا رہا

ویب ڈیسک: وائٹ ہاوس کے نئے مکین نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا پہلا دورِ تنازعات سے بھرا رہا۔ 91 الزامات کے سائے میں ٹرمپ نے صدارتی مہم شروع کی جبکہ اس دوران ان پر دو قاتلانہ حملے بھی ہوئے۔
ذرائع کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ امریکی تاریخ کے تیسرے صدر ہیں جن کا مواخذہ کیا گیا لیکن وہ اس میں بری ہو گئے۔ اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ ٹرمپ پر طاقت کے غلط استعمال، کانگریس کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے اور حامیوں کو بغاوت پر اکسانے کے الزامات لگے۔
اپنے پہلے دور میں ڈونلڈ ٹرمپ نے فوجی فنڈز کا رخ امریکہ، میکسیکو سرحد پر دیوار کی تعمیر کی طرف موڑا، اس کے علاوہ غیر قانونی تارکین وطن کے لیے خاندانی علیحدگی کی متنازع پالیسی بھی نافذ کی۔ ان کے سابق دور میں 7 مسلم ممالک سے لوگوں کی امریکہ آمد پر پابندی لگائی گئی۔
ٹرمپ کے دور اقتدار میں ہی امریکی سفارتخانہ تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقل کیا گیا، جبکہ اس دوران ملک میں ریکارڈ ٹیکس چھوٹ دی گئی۔ چین سے تجارتی جنگ بھی انہی کے پہلے دور میں چھیڑی گئی اور شمالی کوریا میں قدم رکھنے والے پہلے امریکی صدر بھی بنے۔
اپنے سابقہ صدارتی دور میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا کے خلاف غیر سائنسی اقدامات کو فروغ دیا، جس کی وجہ سے امریکہ میں 4 لاکھ اموات ہوئیں۔ 2020 کے صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ نے دھاندلی کے الزامات لگاتے ہوئے شکست تسلیم نہیں کی۔
ٹرمپ پر یہ الزام بھی ہے کہ انہوں نے 2020 کا انتخاب ہارنے پر اپنے حامیوں کو کیپیٹل ہل کے باہر جمع کیا۔ یاد رہے کہ وائٹ ہاوس کے نئے مکین نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا پہلا دورِ تنازعات سے بھرا رہا۔ 91 الزامات کے سائے میں ٹرمپ نے صدارتی مہم شروع کی جبکہ اس دوران ان پر دو قاتلانہ حملے بھی ہوئے۔

مزید پڑھیں:  عالمی سطح پر لاہور بدستور آلودہ ترین شہروں میں نمبر ون