آئی سی سی رینکنگ میں بابراعظم

آئی سی سی رینکنگ میں بابراعظم، سلمان آغا اور محمد رضوان کی ترقیاں

ویب ڈیسک: آئی سی سی رینکنگ میں بابراعظم، سلمان آغا اور محمد رضوان کی ترقیاں ہوئی ہیں۔ پاکستان کرکٹر اور مایہ باز بلے باز بابر اعظم کی ایک درجے ترقی ہوئی ہے، جس کے بعد سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم 17 ویں نمبر پر آ گئے، سلمان آغا ایک درجے ترقی پا کر 19ویں ویں نمبر جبکہ کپتان محمد رضوان 2 درجے ترقی پا کر 20 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔
ٹیسٹ پلیئرز کی بیٹنگ رینکنگ میں انگلش بلے باز جو روٹ بدستور سرفہرست ہیں جبکہ انگلینڈ ہی کے ہیری بروک تیسرے نمبر پر آ گئے۔ اسی فہرست میں بھارت کے رشبھ پنت چھٹے، نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل 8 درجے ترقی کے بعد ساتویں نمبر پر براجمان ہو گئے ہیں۔ ٹیسٹ باؤلرز میں ساؤتھ افریقہ کے کگیسو ربادا نمبر ون پوزیشن پر موجود ہیں، اس فہرست میں پاکستان کا واحد بولر نعمان علی شامل ہے، نعمان نویں پوزیشن پر براجمان ہیں۔
بھارت کے رویندرا جدیجا دو درجے ترقی کے بعد چھٹے، کیشو مہاراج چار درجے ترقی کے بعد 19 ویں نمبر پر جبکہ ٹیسٹ آل راؤنڈرز میں بھی بھارت کا ہی کھلاڑی رویندرا جڈیجا نمبر ون برقرار ہے۔ یاد رہے کہ آئی سی سی رینکنگ میں بابراعظم، سلمان آغا اور محمد رضوان کی ترقیاں ہوئی ہیں۔

مزید پڑھیں:  9مئی جلاؤ گھیراؤ کیس:شاہ محمود قریشی سمیت دیگر پر فرد جرم عائد