ویب ڈیسک: مہنگائی سے پریشان عوام کو خوشخبری سنا دی گئی، حکومت نے بجلی کی قیمت میں 1روپے 28 پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان کردیا۔
اس حوالے سے نیپرا نے اعلامیہ جاری کر دیا، نیپرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں ستمبر کی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 1روپے 28 پیسے فی یونٹ کمی کر دی گئی۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ سی پی پی اے نے 71 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی، اس کمی کے بعد صارفین کو ریلیف نومبر کے بلوں میں دیا جائے گا۔
بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق لائف لائن، پری پیڈ، کے الیکٹرک صارفین، الیکٹرک وہیکل چارجنگ سٹیشنز پر نہیں ہوگا۔ یاد رہے کہ پریشان حال عوام کو حکومت نے خوشخبری سناتے ہوئے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 28 پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان کر دیا۔
Load/Hide Comments