نوازشریف لندن سے جنیوا روانہ

نوازشریف لندن سے جنیوا روانہ، مریم نواز کیساتھ 4دن قیام کریںگے

ویب ڈیسک: مسلم لیگ نون کے صدر نوازشریف لندن سے جنیوا روانہ ہو گئے جہاں وہ اپنی بیٹی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کیساتھ 4دن قیام کریں گے۔ روانگی کے موقع پر نوازشریف کا کہنا تھا کہ جنیوا جا رہا ہوں، واپس آکر بات کروں گا، دوسری جانب لیگی کارکن اپنے قائد کو الوداع کہنے کیلئے کئی گھنٹے پہلے ہی ایون فیلڈ پہنچ گئے تھے۔
مسلم لیگ نون کے صدر جنیوا میں مریم نواز کے ہمراہ تقریباً چار دن گزاریں گے، مریم نواز پاکستان سے لندن کی بجائے سیدھا جنیوا جائیں گی اور وہاں اپنے گلے کا معائنہ کرائیں گی۔ مریم نواز کے گلے کا آپریشن گزشتہ برس جنیوا میں ہی ہوا تھا۔ یاد رہے کہ مسلم لیگ نون کے صدر نوازشریف لندن سے جنیوا روانہ ہو گئے.

مزید پڑھیں:  ڈیرہ بگٹی سے گیس کے ذخائر دریافت،پیداوار کا آغاز