چارسدہ انٹرچینج کے قریب فائرنگ

چارسدہ انٹرچینج کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص زخمی

ویب ڈیسک: چارسدہ انٹرچینج کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہو گیا۔ ریسکیو چارسدہ نے موٹر وے انٹرچینج کے قریب فائرنگ سے زخمی ہونے والے شخص کو فوری طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کر دیا۔
زخمی ہونے والے شخص کا نام حمید ولد حسن ہے اور وہ کرم ایجنسی کا رہائشی ہے جو کہ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہوا ہے۔ اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو سیٹلائٹ سٹیشن موٹر وے انٹرچینج سے ایمبولینس میڈیکل سٹاف سمیت فوری طور پر جائے حادثہ کی طرف روانہ ہو گئی۔
فائرنگ کے بعد ریسکیو نے بروقت جائَے وقوعہ پہنچ کر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد متاثرہ شخص کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چارسدہ منتقل کر دیا۔

مزید پڑھیں:  ٹرمپ کی غزہ جنگ بندی کیلئے کوشش، قطر نے ثالثی کا کردار شروع کردیا