190 ملین پاونڈ ریفرنس حتمی مرحلہ

190 ملین پاونڈ ریفرنس حتمی مرحلہ میں داخل، گواہوں پر جرح مکمل

ویب ڈیسک: عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاونڈ ریفرنس حتمی مرحلہ میں داخل ہو گیا ہے، احتساب عدالت میں 3 ماہ اور 37 سماعتوں کے بعد آخری گواہ پر بلآخر جرح مکمل کرلی گئی۔ اس کے ساتھ ہی عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے 342 کے بیان کیلئے 8 نومبرکی تاریخ مقرر کر دی۔
بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس حتمی مراحل میں داخل ہو گیا۔ اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج ناصرجاوید رانا نے کی۔ اس دوران بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان گل نے نیب کے آخری گواہ پر جرح مکمل کر لی۔
اڈیالہ جیل میں‌سماعت کے دوران وکلا صفائی نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کے 35 گواہوں پر جرح مکمل کر لی۔ بعدازاں احتساب عدالت نے ریفرنس کی سماعت 8 نومبر تک ملتوی کر دی۔190 ملین پاونڈ ریفرنس حتمی مرحلہ میں‌داخل ہو گیا ہے، اور اب آئندہ سماعت پر سوال نامے فراہم کیے جائیں گے، نیب پراسیکیوشن نے شہادت مکمل ہونے کے حوالے سے بیان عدالت میں داخل کروا دیا۔نیب پراسیکیوٹر کا کہنا تھاکہ مزید کوئی شواہد پیش نہیں کرنا چاہتے۔

مزید پڑھیں:  سپریم کورٹ نےپی آئی اے کی نجکاری روکنےکاحکم واپس لے لیا