ویب ڈیسک: جنرل عاصم منیر کی سعودی ولی عہد سے ملاقات کی ہے، اس دوران دونوں رہنماوں کے مابین باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پاک فوج کے سربراہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ریاض میں سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی ہے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ملاقات کے دوران پاکستان اور سعودی عرب کے باہمی تعلقات اور ان کو فروغ دینے کے مواقع کا جائزہ لیا گیا جبکہ اس موقع پر باہمی مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک فوج کے سربراہ کی سعودی ولی عہد سے ملاقات کی ہے، اس دوران دونوں رہنماوں کے مابین باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان اور دیگر حکام نے بھی شرکت کی۔
Load/Hide Comments