Murder 660x330 1

تخت بھائی میں شوہر نے فائرنگ کرکے اپنی نئی نویلی دلہن کو موت کے گھاٹ اتاردیا

تخت بھائی :ٹکر میں شوہر نے گھریلوں ناچاقی پر فائرنگ کرکے اپنی نئی نویلی دلہن کو موت کے گھاٹ اتار کر لاش قریبی کھیتوں میں پھینک کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا،اطلاعات کے مطابق مسماة خوشنما سکنہ فدا کالونی تخت بھائی کی شادی چند ماہ قبل اخلاق احمد سکنہ ٹکر کے ساتھ ہوئی تھی،شادی کے بعد بیوی اور شوہر کے مابین لڑائی جھگڑے معمول بن گیا تھا،شوہر اخلاق احمد نے اپنی بیوی کو ماں کے پاس لے جانے کے بہانے گھر سے باہر لے جاکر راستے میں فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار کر لاش کھیتوں میں پھینک کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

مزید پڑھیں:  نوشہرہ، مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق