سوال
اگر نہانے کے بعد جس کپڑے سے کان کا اندرونی حصہ صاف کیا جائے اور پھر اسی کپڑے کے اسی مقام سے باقی کان بھی صاف کیا جائے تو کیا وضو ٹوٹ جائے گا؟
جواب
وضو بدن سے نجاست نکلنے کی صورت میں ٹوٹتاہے، کپڑے کے ایک ہی حصے سے کان کے اندرونی وبیرونی حصے صاف کرنے سے وضو نہیں ٹوٹے گا۔
البتہ اگر کان کے اندرونی حصے کی صفائی کی وجہ سے کپڑے پر میل زیادہ لگ جائے تو اسی کپڑے کے اسی مقام سے کان کے بیرونی حصے کی صفائی نفاست کے خلاف اور نامناسب ہے، اس سے نظافت کے بجائے تلویث ہوجائے گی۔ اسلام میں طہارت کے ساتھ ساتھ نظافت و نفاست بھی مطلوب ہے، لہٰذا بلاضرورت ایسے نہ کیا جائے تو بہترہوگا۔ فقط واللہ اعلم
___________________
فتوی نمبر : 144008201658
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
Load/Hide Comments