مولانا فضل الرحمان لندن پہنچ گئے

مولانا فضل الرحمان لندن پہنچ گئے، 10 روز قیام کرینگے

ویب ڈیسک: جمیعت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان لندن پہنچ گئے، جہاں وہ 10 روز قیام کرینگے۔
جے یو آئی ف کے سربراہ کے ہمراہ اس دورہ کے دوران مفتی راشد سومرو اور مفتی ابرار بھی ساتھ ہیں، ہیتھرو ایئرپورٹ پہنچنے پر ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے مولانا کا استقبال کیا۔
ہیتھرو ایئرپورٹ پر جمیعت علمائے اسلام برطانیہ کے مفتی خالد محمود اور دیگر عہدیداران بھی استقبال کیلئے موجود تھے، مولانا فضل الرحمان برطانیہ میں دس روز قیام کریں گے۔یاد رہے کہ جمیعت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان لندن پہنچ گئے.

مزید پڑھیں:  جعلی حکومت بغض عمران میں نسلی تعصب پروان چڑھارہی ہے، بیرسٹر سیف