ویب ڈیسک: صیہونی دہشتگردی ایک سال سے زیادہ عرصہ ہو گیا کہ جاری ہیں، حالیہ واقعات میں بیت لاہیہ اور نصیرات کیمپوں پر اسرائیلی بمباری سے خواتین اور بچوں سمیت مزید 20 فلسطینی شہید کر دیئے گئے ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق اب تک غزہ پر ٹنوں بارود برسایا جا چکا ہے۔
عالمی قوانین کی دھجیاں اڑاتے ہوئے دہشتگرد اسرائیلی فورسز کے غزہ پر حملے بدستور جاری ہیں، شمالی غزہ میں پناہ گزین فلسطینیوں پر فضا سے گولے برسانے کا سلسلہ رکنے میں نہیں آ رہا۔ اس دوران جہاں ایک طرف فلسطینیوں کی نسل کشی کا سلسلہ جاری ہے وہیں سکولوں اور ہسپتالوں سمیت پناہ گزین کیمپوں پر بھی بارود برسایا جا رہا ہے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق حالیہ واقعات میں بیت لاہیہ اور نصیرات کیمپوں پر اسرائیلی بمباری کا سلسلہ جاری رہا، اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 20 فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے، شہید ہونے والوں میں خواتین اور بچے زیادہ تعداد میں شامل ہیں، رفاہ میں بھی پناہ گزین کیمپ پر حملہ کیا گیا جس میں 3 فلسطینی شہید ہوگئے۔
ظالم و جابر اسرائیلی افواج کی جانب سے جنین میں بھی حملے جاری ہیں، اس دوران متعدد نوجوان گرفتار کر لئے گئے، اس دوران ہونیوالی بمباری میں شہداء کی مجموعی تعداد 43 ہزار سے تجاوز کر گئی، جبکہ اس کے علاوہ 1 لاکھ سے زیادہ فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں، اور پورا علاقہ کھنڈر بن چکا ہے، جس کے ملبے میں بھی متعدد افراد کے دب جانے کا احتمال ہے۔
Load/Hide Comments