ویب ڈیسک: پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایک نجی پروگرام میں کہا کہ امریکا میں بھی اسٹیبلشمنٹ کی حکومت ہے، ٹرمپ یا ان کی کابینہ کی جانب سے عمران خان کی رہائی کیلئے نہیں کہا جا سکتا۔ امریکا کے ساتھ جہاں دو طرفہ تعلقات کی بات ہوگی ساتھ دیں گے لیکن ضرورت پڑنے پر اختلاف بھی کر سکتے ہیں۔
امریکی الیکشن کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ غزہ، لبنان اور عراق میں جنگ بندی ضروری ہے، اس معاملے پر کوئی بات نہیں ہوسکتی۔ نسل کشی بند ہونی چاہیے اور نئی امریکی حکومت کو جنگ بندی کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے، جنگ بندی اقوام متحدہ سمیت کسی بھی فورم پر ہو خیرمقدم کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں نہیں لگتا کہ ٹرمپ عمران خان کی رہائی کیلئے کہیں گے، ایک شخص کی خاطر کوئی بھی اپنے تعلقات خراب نہیں کرے گا۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ امریکا میں بھی اسٹیبلشمنٹ کی حکومت ہے، وہاں پاکستان سے زیادہ مضبوط اسٹیبلشمنٹ ہے۔
Load/Hide Comments