گودام مالک کو بھتے کی کال

گلبہار دھماکہ، گودام مالک کو بھتے کی کال آئی تھی، پولیس

ویب ڈیسک: گلبہار نمبر 4 میں دستی بم حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج پولیس کو موصول ہو گئی ہے، اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ گودام مالک کو بھتے کی کال آئی تھی۔ پولیس کو موصولہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ دو موٹر سائیکل سوار گیٹ کے اندر دستی بم پھینک کر فرار ہو جاتے ہیں، اور ان کے جانے کے چند لمحوں بعد گیٹ کے اندر زور دار دھماکہ ہوتا ہے۔
پولیس کو ملنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں گھر کے اندر دھماکہ ہوتے دیکھا جا سکتا ہے، یاد رہے کہ گذشتہ روز دو نامعلوم ملزمان نے گودام میں دستی بم پھینکا تھا، تاہم اس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔ پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ واردات میں ملوث ملزمان کی تلاش جاری ہے، تاہم گودام مالک کو بھتے کی کال آتی تھی۔

مزید پڑھیں:  بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈاپور کے وارنٹ اسلام آباد پولیس نے حاصل کرلئے