ویب ڈیسک: صوبہ بھر میں پرائمری سکولز آج تیسرے روز بھی بند ہیں جبکہ اساتذہ کا احتجاج جاری ہے۔ خیبرپختونخوا کے اساتذہ بھی اپنے مطالبات کے حق میں ڈٹ گئے، صدر آل پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن عزیز اللہ خان کا کہنا تھا کہ محکمہ تعلیم کے معطلی آرڈر سے ڈرنے والے نہیں، آج بھی اساتذہ سڑکوں پر اور سکول بند ہیں۔
صدر اپٹا کا کہنا تھا کہ محکمہ تعلیم کے سکول کھولنے کے دعوے کو مسترد کرتے ہیں، وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے ملاقات کے لئے بلایا ہے، امید ہے آج معاملہ حل کی طرف جائے گا، وفد کی ملاقات تک دھرنے کے شرکاء یہاں بیٹھے رہیں گے۔
اس موقع پر اساتذہ کی جانب سے خیبر پختونخوا اسمبلی کے سامنے خیبر روڈ پر دھرنا دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس سے قبل کی صورتحال دیکھی جائے تو صوبہ بھر میں پرائمری سکولز آج تیسرے روز بھی بند رہے، احتجاجی دھرنا میں صوبے بھر کے پرائمری ٹیچرز شرکت کرینگے۔ صدر اپٹا نے زور دیتے ہوئے کہا کہ مطالبات تسلیم نہ ہونے تک دھرنا جاری رہے گا۔
عزیز اللہ کا کہنا تھا کہ حکومت کا اساتذہ کو معطل کرنا نا انصافی ہے، حکومت کو آپ گریڈیشن کے فیصلے پر عمل درآمد کرنا ہوگا، پرامن احتجاج ہمارا حق ہے، حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے، تاہم انتقامی کاروائی کی بجائے حکومت ہمارے مسائل حل کرے، اساتذہ کی ہڑتال کے باعث صوبے کے 26 ہزار سے زائد سکولوں میں تدریسی عمل معطل ہے۔
Load/Hide Comments