ویب ڈیسک: وفاقی حکومت نے ملک بھر میں کنٹیجنسی پوسٹیں ختم کر دیں تمام وزارتوں کو فیصلے پر عمل درآمد کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ وزارت خزانہ حکومت پاکستان کی جانب سے جاری میمورنڈم کے مطابق 27اگست کو ہونیوالے کابینہ اجلاس میں لئے گئے فیصلے کی روشنی میں تمام وزارتوں میں کنٹیجنسی یعنی ہنگامی بنیادوں پر بھرتی ختم کرتے ہوئے پوسٹیں بھی ختم کردی گئی ہیں۔
وزارت خزانہ نے تمام ڈویژن اور وزارتوں کو اس ضمن میں ہدایت کی ہے کہ وہ خود بھی اس فیصلے پر عمل کریں اور اپنے ماتحت دفاتر اور اداروں کو بھی اس حوالے سے آگاہ کر دیں، تاکہ کابینہ کے فیصلے پر عمل یقینی بنایا جا سکے۔
واضح رہے کہ ملک بھر کے تمام اداروں میں ملک بھر میں ہنگامی بنیادوں پر بھرتی کرنے کیلئے خصوصی فنڈز موجود ہوتے ہیں، مذکورہ بھرتی عارضی ہوتی ہے اور متعلقہ محکمہ اپنی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے کرتا ہے تاہم اب مذکورہ بھرتی اور اس کیلئے موجود آسامیوں کو ختم کر دیا گیا ہے ، یعنی ملک بھر میں تمام کنٹیجنسی پوسٹیں ختم کرنے کا حکم نامہ جاری کر دیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments