ویب ڈیسک: حالیہ امریکی انتخابات میں 79 فیصد یہودی ووٹرز نے کملا ہیرس کو ووٹ دیا۔ اسرائیلی میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی یہودیوں کی اکثریت نے کملا ہیرس کو ووٹ دیا۔
حالیہ امریکی انتخابات میں 79فیصد یہودی ووٹرز نے نائب صدر کملا ہیرس کو جبکہ صرف21فیصد امریکی یہودیوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کے حق میں ووٹ کاسٹ کیا۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے 2020 میں 30 فیصد اور 2016 میں 24 فیصد یہودی ووٹ حاصل کئے تھے۔
یہودی تاریخ کا ڈیٹا جمع کرنے والی یہودی ورچوئل لائبریری نے بھی اعداد و شمار جاری کئے ہیں، جس کے مطابق الیکشن مہم کے دوران ٹرمپ نے یہودی ووٹرز کے ڈیموکریٹس کی طرف جھکا پر مایوسی ظاہر کی تھی۔ یاد رہے کہ حالیہ امریکی انتخابات میں 79 فیصد یہودی ووٹرز نے کملا ہیرس کو ووٹ دیا۔
Load/Hide Comments