ویب ڈیسک: ضلع نوشہرہ میںِ ائل ڈیپو یونین ممبران میں فائرنگ تبادلہ ہوا ہے جس میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہو گئے۔ واقعات کے مطابق ضلع نوشہرہ کے تھانہ پبی حدود میں دو گروپوں میں تصادم کا واقعہ پیش ایا، جس میں ایک شخص جان بحق جبکہ چار زخمی ہو گئے۔
فائرنگ کا واقعہ ائل ڈیپو یونین ممبران کے درمیان پیش ایا، واقعہ میں زخمی ہونے والوں سمیت لاشوں کو بھی پبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ فائرنگ تبادلہ کے واقعہ کے بعد نوشہرہ پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے اور پولیس ٹیم نے اس حوالے سے تفتیش شروع کر دی ہے۔
Load/Hide Comments