لڑکی اغوا کرنیوالا خواجہ سرا گرفتار

شادی کا جھانسہ دے کر لڑکی اغوا کرنیوالا خواجہ سرا گرفتار

ویب ڈیسکُ: شادی کا جھانسہ دیکر لڑکی اغوا کرنیوالا خواجہ سرا گرفتار کر لیا گیا، پولیس نے اس سے تفتیش شروع کر دی ہے۔
واقعات کے مطابق پشاور میں سوشل میڈیا پر لڑکی کو جھانسہ دے کر شادی کی کوشش کرنے والا خواجہ سرا پولیس کے ہتھے چڑھ گیا، چمکنی میں افتخار نامی خواجہ سرا نے سوشل میڈیا پر مدرسے کی طالبہ سے دوستی رچائی اور اس کے بعد شادی کا جھانسہ دے کر لڑکی کو اپنے گھر بلا لیا۔
پولیس ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ خواجہ سرا پیشے کے لحاظ سے نرس ہے، پولیس نے اکتوبر میں گھر سے لاپتہ ہونے والی طالبہ کو بازیاب کروا کر افتخار نامی خواجہ سرا کو پابند سلاسل کر دیا۔ دوسری جانب پولیس نے لڑکی کا بیان بھی ریکارڈ کرا لیا۔
پولیس نے لڑکی کا بیان ریکارڈ کرا کر اسے دارالعلوم منتقل کر دیا جبکہ گرفتار اغوا کار خواجہ سرا سے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔
یاد رہے کہ شادی کا جھانسہ دیکر لڑکی اغوا کرنیوالا خواجہ سرا گرفتار کر لیا گیا، پولیس نے اس سے تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزید پڑھیں:  گورنر خیبر پختونخوا کا پختونوں کیساتھ ہونےوالےسلوک پرتحفظات کا اظہار