اساتذہ سے مذاکرات احتجاج کی کال

اساتذہ سے مذاکرات احتجاج کی کال واپس لینے سے مشروط

ویب ڈیسک: وزیر تعلیم خیبر پختونخوا فیصل ترکئی نے اساتذہ سے مذاکرات احتجاج کی کال واپس لینے سے مشروط کر دیئے۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ احتجاج ہر کسی کا حق ہے لیکن سکول بند کرنا غیر قانونی ہے، سکول بند کرنے کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
وزیر تعلیم خیبرپختونخوا فیصل ترکئی کا کہنا تھا کہ بعض اساتذہ نے طلباء کو سکول سے نکال کر ویڈیوز بنائیں، احتجاج ہر کسی کا حق ہے لیکن سکول بند کرنا غیر قانونی ہے، اس لئے اساتذہ سے مذاکرات احتجاج کی کال واپس لینے سے مشروط ہے۔
فیصل ترکئی کا کہنا تھا کہ طلباء کی تعلیم پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا، اساتذہ سے ایک بار پھر التجاء ہے کہ احتجاج ختم کریں، تمام مسائل مل بیٹھ کر حل کیے جا سکتے ہیں، اس لئے احتجاج کی کال واپس لینا ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ جب چاہیں وزیراعلی خیبر پختونخوا کے سامنے اپنے مطالبات رکھ سکتے ہیں، ان کے تمام جائز مطالبات تسلیم کئے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اساتذہ کی اپ گریڈیشن کا معاملہ معاشی مسائل کی وجہ سے التواء کا شکار ہے، یہ تمام مسائل وقت کے ساتھ ساتھ حل ہو جائیں گے، اساتذہ کے ایشوز پر کمیٹی بھی قائم کر دی گئی ہے، انہوں نے یاد دلایا کہ احتجاج سے قبل بھی اساتذہ کو وزیراعلیٰ کے ساتھ بیٹھ کو مسائل حل کرنے کا کہا تھا۔

مزید پڑھیں:  مدارس بل: اسلام آباد آئے تو واپس نہیں جائیں گے، جے یو آئی