صوابی جلسے کا مقصد بانی

صوابی جلسے کا مقصد بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے، اسد قیصر

ویب ڈیسک: سابق سپیکر قومی اسمبلی اور ممبر قومی اسمبلی تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ صوابی جلسے کا مقصد بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے، اس جلسے سے حکام تک پیغام پہنچانے کی کوشش کی جائَے گی کہ عمران خان کو رہا کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف کی عمر ایسی ہے کہ وہ ذہنی مریض بن گئے ہیں، ہمارے ایم این اے خواجہ امتیاز کے ڈھیرے کو نقصان پہنچایا گیا، ان کی پوری فیملی اور ان کی والدہ کو جو تکلیف دی گئی، اس کی مثال نہیں ملتی۔
اسد قیصرکا کہنا تھا کہ صوابی جلسے کا مقصد بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے، اس جلسے سے حکام تک یہ پیغام پہنچانا یے کہ عمران خان کو رہا کیا جائے، اور ان کے خلاف ناجائز اور سیاسی بنیادوں پر بنائے گئے کیس ختم کئے جائیں۔ ملک میں قانون کی حکمرانی ہو اور ہمارے چوری شدہ مینڈیٹ کو واپس کیاجائے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل پشاور میں تحریک انصاف نے جلسہ کرنے کا اعلان کیا تھا ، تاہم بعد ازاں صوابی میں جلسہ کا اعلان کیا گیا، اس کے بعد وہاں ٹینٹ ویلی بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا، اس تمام تر صورتحال اور جلسے کے حوالے سے اسد قیصر نے تمام شکوک و شبہات ختم کر دیئے، اور پیغام دیا ہے کہ اس جلسے کا مقصد سابق وزیراعظم کی رہائی ہے.

مزید پڑھیں:  پاکستان بھر میں سوشل میڈیا سروسز سست روی کا شکار،صارفین کو مشکلات