نیونیٹیل کیئر یونٹ کا افتتاح

صوابی میں 46 بستروں پر مشتمل نیونیٹیل کیئر یونٹ کا افتتاح

ویب ڈیسک: ضلع صوابی میں 46 بستروں پر مشتمل نیونیٹیل کیئر یونٹ کا افتتاح کر دیا گیا۔ یہ صوبہ بھر میں اپنی نوعیت کا پہلا نیونیٹیل کیئر یونٹَ ہوگا جس میں اتنی گنجائش ہو۔ مشیر وزیراعلی برائے صحت احتشام علی، ممبر قومی اسمبلی اسد قیصر اور یونیسف ہیلتھ ٹیم لیڈ ڈاکٹر انعام اللہ خان نے فیتہ کاٹ کر با قاعدہ افتتاح کیا۔
اسد قیصر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ نومولود بچوں کی نگہداشت کے لئے ایسے یونٹس وقت کی ضرورت ہے۔ تدریسی ہسپتال باچا خان میڈیکل کمپلیکس صوابی میں 46 بستروں پر مشتمل نیونیٹیل کیئر یونٹ کا افتتاح کر کے تاریخ رقم کی گئی ہے۔
افتتاحی تقریب میں مشیر وزیر اعلی برائے صحت سیکرٹری ہیلتھ ، ڈی جی ہیلتھ ، یونسیف کے عہدیداران اور دیگر سیاسی ، سماجی ، جوڈیشری سے تعلق رکھنے والے شخصیات نے شرکت کی۔ مشیرصنعت عبدالکریم خان، مشیر ٹرانسپورٹ رنگیز خان، وزیرتعلیم فیصل خان ترکئی اور دیگر قائدین بھی موجود تھے۔
ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر خالد مسعود اور ہیڈ آف پیڈیا ٹرک ڈیپارٹمنٹ نے تمام مہمانوں کو نیونیٹیل کیئر یونٹ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ ان کا کہنا تھا کہ یونٹ 46 بستروں پر مشتمل ہے، جس میں آئیسو لیشن یونٹ، ٹرانزیشن کیئر یونٹ سمیت ماوں کے بیٹھنے کے لئے علیحد جگہ کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔
انہوں نے بریفنگ دیتے ہوئے مزید کہا کہ نونیٹیل کئیر یونٹ یونیسف کے تعاون سے 28 ملین کی لاگت سے بنایا گیا ہے۔ مشیر صحت نے بتایا کہ بچوں کی صحت حکومت کی اولین ترجیح ہے، انہوں نے یونسیف کے تعاون کا بھی شکر یہ ادا کیا۔ ممبر قومی اسمبلی اسد قیصر نے بھی یونیسف کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔
ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر خالد مسعود اور ہیڈ آف پیڈیا ٹرک ڈیپارٹمنٹ نے تمام مہمانوں کو نیونیٹیل کیئر یونٹ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ ان کا کہنا تھا کہ یونٹ 46 بستروں پر مشتمل ہے، جس میں آئیسو لیشن یونٹ، ٹرانزیشن کیئر یونٹ سمیت ماوں کے بیٹھنے کے لئے علیحد جگہ کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  ٹرمپ نے اسرائیلی یرغمالیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کر دیا