ویب ڈیسک: ضلع مردان کی تحصیل رستم کے علاقے امانکوٹ میں رقم تنازعہ پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ، فائرنگ میں باپ بیٹا قتل کر دیئے گئے۔
اس حوالے سے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتولین گدھوں پر لکڑیاں لا رہے تھے کہ اس دوران ملزم نے فائرنگ کر دی، ذرائع نے بتایا کہ امریز خان نے فائرنگ کر کے نور زمین شاہ اور عجب شاہ کو قتل کر دیا۔
پولیس تھانہ رستم نے تیز ترین کارروائی کرتے ہوئے ایک گھنٹہ کے اندر ملزم کو آلہ قتل پستول سمیت گرفتار کر لیا۔
یاد رہے کہ ضلع مردان کی تحصیل رستم کے علاقے امانکوٹ میں رقم تنازعہ پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ، فائرنگ میں باپ بیٹا قتل کر دیئے گئے۔
Load/Hide Comments