ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے مختلف محکموں میں قانونی مشیروں کی عدم تقرری پر انصاف لائرز فورم نے وزیراعلی علی امین گنڈا پور کےخلاف احتجاج کی دھمکی دیدی۔
انصاف لائرز فورم کے صوبائی صدر قاضی انور نے اس حوالے سے اجلاس بلا لیا، سینئر قانون دان قاضی انور ایڈووکیٹ نے وکلاء کے نام آڈیو پیغام میں کہا کہ وزیراعلی کو انصاف لائرز فورم کے 278 وکلاء کی لسٹ دی تھی، 8 ماہ ہو گئے، محکموں میں مخالف پارٹیوں کے وکلاء لیگل ایڈوائزر کے طور پر کام کررہے ہیں۔
قاضی انور ایڈوکیٹ نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ وزیراعلی کو کئی میسجز کئے لیکن ابھی تک کوئی جواب نہیں دیا، 11 نومبر کو پشاور ہائیکورٹ بار میں انصاف لائرز فورم کا اجلاس ہوگا، جس میں وزیراعلی کے خلاف احتجاج کا فیصلہ کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ خیبرپختونخوا کے مختلف محکموں میں قانونی مشیروں کی عدم تقرری پر انصاف لائرز فورم نے وزیراعلی علی امین گنڈا پور کےخلاف احتجاج کی دھمکی دیدی۔
Load/Hide Comments