پاک امریکہ تعلقات اندرونی معاملات

پاک امریکہ تعلقات اندرونی معاملات میں عدم مداخلت پر مبنی ہیں،دفترخارجہ

ویب ڈیسک: پاک امریکہ تعلقات اندرونی معاملات میں عدم مداخلت پر مبنی ہیں، ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ کہ پاکستان کے امریکا کیساتھ دیرینہ تعلقات ہیں، دونوں ممالک کے تعلقات اندرونی معاملات میں عدم مداخلت پر مبنی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے غزہ میں فوری فائربندی کا مطالبہ کیا گیا ہے، غزہ میں اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے امریکا کیساتھ دیرینہ تعلقات ہیں، پاک امریکہ تعلقات اندرونی معاملات میں عدم مداخلت پر مبنی ہیں۔ صدر اور وزیراعظم پاکستان نے نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارکباد دی ہے، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا پرانے دوست اور شراکت دار ہیں، ہم ایک دوسرے کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت پر مبنی تعلقات کے حامل ہیں۔
ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے غزہ میں فوری فائربندی کا مطالبہ کیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہیں، اس موقع پر پاکستان نے مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کی حمایت کرتے ہوئے غزہ میں نسل کشی فوری بند کرنے کیلئے اقوام عالم پر زور دیا کہ وہ اپنا کردار ادا کرے، غزہ میں اسرائیلی جانب سے نسل کشی کی جنگی جرائم کے تحت تحقیقات ہونی چاہئیں۔
ان کا کہنا تھا ہم اقوام متحدہ کی غزہ کی صورتحال سے متعلق رپورٹ کا خیرمقدم کرتے ہیں، ایسے حملوں سے فوری طبی امداد کے طلبگار فلسطینیوں کو امداد کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے کہا کہ ہمیں حریت رہنما یاسین ملک کی گرتی صحت پر شدید تشویش ہے، ان کا کہنا تھا کہ یاسین ملک کے خلاف حعلی کیسز بنائے گئے ہیں، بھارتی انتظامیہ سے یاسین ملک کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  5 ہزار کارکن لاپتہ،ڈیٹا اکٹھا کر رہے ہیں: بیرسٹر گوہر کا دعویٰ