نادیہ خان نے زندگی کی سب سے بڑی غلطی کس کو قرار دیا؟

پاکستان شوبز کی معروف اداکارہ و میزبان نادیہ خان نے اپنی ماضی کی غلطیوں کا اعتراف کرلیا۔
نادیہ خان نے حال ہی میں گڈ مارننگ پاکستان کے شو میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے اپنی ناکام شادیوں کے بارے میں کھل کر بات کی۔
نادیہ نے کہا کہ ان کی پہلی شادی ایک بڑی غلطی تھی جس کا نتیجہ انہوں نے خود بھگتا۔ ان کے مطابق ان کے خاندان کے کسی فرد نے ان کی شادی کی حمایت نہیں کی تھی، مگر وہ خود اس فیصلے پر اڑ گئیں اور پھر اس کے نتائج کا سامنا کیا۔
انہوں نے بتایا ہ وہ پہلی شادی کے وقت صرف 18 سال کی تھیں جب انہوں نے شادی کا فیصلہ کیا جبکہ ان کے والد نے بھی انہیں تلقین کی کہ انہیں اتنی کم عمر میں شادی کی ضرورت لیکن ان کی نادانی اور جذباتی پن نے انہیں اس فیصلے پر مجبور کیا۔
نادیہ نے اپنی والدہ کے خواب کا بھی ذکر کیا، جس میں انہوں نے ان کی شادی کو اچھا نہیں دیکھا تھا اور انہیں سر جھکائے ہوئے دیکھا تھا۔ لیکن نادیہ نے اس پیشگوئی کو بھی نظرانداز کیا اور شادی کرلی۔
نادیہ اپنے شادی کے بعد غیر ملک میں رہنے کے تجربات بھی شیئر کیے، جہاں انہیں کم تعلیم کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور کم تنخواہ پر کام کرنا پڑا۔
نادیہ کے گھر والوں نے انہیں دوستوں کی مثال دی جنہوں نے شادی کے بعد تعلیم مکمل کی اور مالی مشکلات کا سامنا کیا۔ اداکارہ کے گھر والوں کا مشورہ تھا کہ پہلے تعلیم مکمل کریں اور پھر شادی کے بارے میں سوچیں۔
نادیہ خان نے اس پروگرام میں یہ اعتراف کیا کہ ان کی پہلی شادی ان کی سب سے بڑی غلطی تھی اور یہی وجہ تھی کہ کم عقلی میں کئے گئے جلد بازی کے فیصلے کے باعث انکی شادی بھی کامیاب نہ ہوسکی اور انہوں نے شوہر سے علیحدگی اختیار کرلی۔

مزید پڑھیں:  عزیز میاں قوال کو مداحوں سے بچھڑے 24 برس بیت گئے