19 ماہ کے بچے کو دودھ پلانے کا حکم

سوال
میری پہلی بچی تقریبا ایک سال سات ماہ کی ہے اور میرا بیٹا ابھی چار ماہ کی عمر میں فوت ہو گیاہے ، اب مفتی صاحب کیا میری بیٹی کے لیے اپنی ماں کا دودھ پینا جائز ہے یا نہیں؟
جواب
صورتِ مسئولہ میں جب تک آپ کی بیٹی دو سال کی نہیں ہو جاتی تب تک اس کا اپنی کا دودھ پینا اور ماں کا اس کو دودھ پلانا جائز ہے۔
احکام القرآن میں ہے :
"والصحيح أنه لاحد لأقله ، وأكثره محدود بحولين مع التراضي بنص القرآن.”
( سورة البقرة: 233، ج:1، ص:273، ط: دار الکتب العلمیة )
فقط واللہ اعلم
________________________________________
فتوی نمبر : 144507102087
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن