نگران دورمیں بھرتیوں کا ریکارڈ طلب

سرکاری محکموں سے نگران دورمیں بھرتیوں کا ریکارڈ طلب

ویب ڈیسک: صوبائی حکومت نے سرکاری محکموں سے نگران دورمیں بھرتیوں کا ریکارڈ طلب کر لیا۔
سرکاری محکموں کو آئندہ 3 روز میں بھرتیوں کا مکمل ریکارڈ فراہم کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں، اس کے ساتھ ہی کہا گیا ہے کہ نامکمل یا غیر تصدیق شدہ ڈیٹا بھیجنے پر متعلقہ محکمہ جات کے سربراہ کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے تمام سرکاری محکمہ جات کو باضابطہ مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ تمام موصول ہونے والے ڈیٹا کی محکمہ خزانہ سے بھی تصدیق کرائی جائے گی۔ اس سلسلے میں صوبائی وزراء پر مشتمل باضابطہ کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے اور صوبائی وزراء کی کمیٹی کے پہلے 4 نومبر کے اجلاس میں نامکمل اور غلط ریکارڈ بعض ڈیپارٹمنٹس سے بھیجا گیا ہے۔
صوبہ بھر کے تمام سرکاری محکمہوں کو 22 جنوری 2023 سے 29 فروری 2024 تک بھرتیوں کا ڈیٹا ارسال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، خصوصی فارمیٹ پر مشتمل پرفارمے میں بھرتیوں کے مکمل کوائف نام، کیٹیگری، پوسٹ، سکیل و دیگر تفصیلات بھیجی جائیں۔
یاد رہے کہ خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے نگران دورمیں بھرتیوں کا ریکارڈ طلب کر لیا گیا ہے، اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ صوبے میں نگران حکومت میں 6 ہزار کے لگ بھگ بھرتیاں کی گئی تھیں۔

مزید پڑھیں:  جنگ بندی خلاف ورزیوں کے جواب میں حزب اللہ کا اسرائیل پر حملہ