یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی کی قیمت

یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی کی قیمت میں کمی، اعلامیہ جاری کر دیا گیا

ویب ڈیسک: یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی کی قیمت میں کمی کر دی گئی ہے جس کا باقاعدہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چینی کی قیمت میں 13 روپے فی کلو کمی کر دی گئی ہے، اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے اعلامیہ کے مطابق چینی 13 روپے فی کلو سستی کر دی گئی ہے جس کے بعد اب نئی قیمت 140 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔
ذرائع کے مطابق اب تک چینی 153 روپے فی کلو مل رہی تھی، محکمہ نے شوگر ملز سے چینی کی قیمت کم کرنے کی درخواست کی تھی، جسے مان لیا گیا۔ یاد رہے کہ اب تک 12 ہزار میٹرک ٹن چینی کی خریداری کی گئی تھی، جو 137 روپے فی کلو کے حساب سے خریدی گئی تھی۔

مزید پڑھیں:  عمرایوب، راجہ بشارت اور دیگر پی ٹی آئی رہنماوں کی رہائی کاحکم