ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے احساس پروگرام کے تحت بلا سود قرضہ دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ قرضے چھوٹے کاروبار اور گھر بنانے کیلئے دیے جائیں گے، احساس قرضہ سکیم سے کاروبار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کا مشن ہے کہ عوام کو روزگار دے کر غربت کا خاتمہ ممکن بنایا جائے، مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں ایک ارب روپے کی قرض سکیم شروع کر رہے ہیں۔ سکیم کے تحت پہلے سال کیلئے 5 لاکھ روپے تک کا قرضہ دیا جائے گا۔
یاد رہے کہ خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے احساس پروگرام کے تحت بلا سود قرضہ دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments