محکمہ فشریز سے سرپلس ملازمین

محکمہ فشریز سے سرپلس ملازمین نکالنے کا فیصلہ، فہرست تیار کر لی گئی

ویب ڈیسک: صوبائی حکومت کی جانب سے محکمہ فشریز سے سرپلس ملازمین نکالنے کا فیصلہ کر لیا گیا، اس مقصد کیلئے فہرست تیار کر لی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق سر پلس ملازمین نکالنے کا فیصلہ کرکے محکمہ جاتی فہرست تیار کرلی گئی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 682 ملازمین غیر ضروری طور پر محکمہ میں بھرتی کیے گئے ہیں، ان میں زیادہ ترغیر ضروری بھرتیاں سوات میں کی گئی ہیں۔
محکمہ فشریز کی تیار کردہ فہرست میں بتایا گیا ہے کہ سوات میں سب سے زیادہ 490 ریور اٹینڈنٹ، 70 ہیچری اسسٹنٹ سرپلس ہیں۔ سوات سمیت ضلع کے دیگر اضلاع مدین، مٹہ اور گل کدہ میں 611 ملازمین بھی بھرتی کیے گئے ہیں۔
محکمہ فشریز کی فہرست کے مطابق پشاور میں 67، چارسدہ میں 20 اور مردان میں 35 ملازمین سرپلس ہیں، تمام ملازمین محمود خان دور میں بھرتی کیے گئے ہیں، اس حوالے سے مزید بتایا گیاہے کہ محکمہ میں 143 ملازمین کی گنجائش موجود ہے جبکہ اس میں 825 ملازمین بھرتی کیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  190ملین پاؤنڈزریفرنس، بشریٰ بی بی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم