ویب ڈیسک: اونچی اڑان کے بعد سونے کی قیمت میں کمی آنا شروع ہو گئی، نئی قیمت کے حوالے سے سونا تولہ 2لاکھ 76 ہزار 800 روپے پر آ گیا۔ تفصیلات کے مطابق سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہو گئی، سونے کی قیمت میں 5 ہزار 400 روپے تک کمی ہو گئی، جس کے ساتھ ہی فی تولہ سونا 2لاکھ 76 ہزار800 روپے کا ہوگیا۔
دس گرام سونا 4 ہزار 630 روپے سستا ہو گیا جس کے بعد دس گرام سونے کے نرخ 2 لاکھ 37 ہزار 311 روپے کی سطح پر آ گئے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت کے بعد بین الاقوامی مارکیٹ میں سو نے کے نرخوں میں نمایاں کمی نوٹ کی جا رہی ہے، اس حساب سے فی اونس قیمت 65 ڈالر کم ہو کر 2662 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔
یاد رہے کہ امریکی انتخابات سونے کی قیمت پر بھی اثر انداز ہونے لگے ہیں، ہزاروں کمی کے بعد سونا تولہ 2لاکھ 76 ہزار 800 روپے پر آ گیا.
Load/Hide Comments