ویب ڈیسک: چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے جلد انصاف کی فراہمی کیلئے اصلاحاتی منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے ملک بھر میں جلد انصاف کی فراہمی کیلئے اصلاحاتی منصوبے کی تیاری شروع کر دی۔
اصلاحاتی منصوبے کے تحت اہم اور پسماندہ طبقات کے مقدمات ترجیحی بنیاد پر نمٹائے جائیں گے۔
مختلف شعبوں کے ماہرین پر مشتمل ٹیم نے دستیاب وسائل کا جائزہ لیا،اصلاحاتی اقدامات سے مقدمات کا بوجھ کم اور بہتر انصاف کی فراہمی ہوگی۔
سپریم کورٹ میں اصلاحاتی منصوبے پر تمام فریقین کو اعتماد میں لیا جائے گا،عدالتی عملہ اور وکلا کو بھی مشاورت میں شامل کیا جائے گا۔
اعلامیہ کے مطابق قابل عمل منصوبے کے مسودے کو عوامی بحث کے بعد حتمی شکل دی جائے گی۔
Load/Hide Comments