کوہاٹ میں بینک لوٹنے کی کوشش

کوہاٹ میں بینک لوٹنے کی کوشش، مزاحمت پر منیجر قتل

ویب ڈیسک: کوہاٹ میں بینک لوٹنے کی کوشش کے دوران مزاحمت پر منیجر کو قتل کردیا گیا ۔
مقامی ذرائع کے مطابق واقعہ کوہاٹ کے نواحی علاقہ ڈھوڈہ میں پیش آیا جہاں نقاب مسلح افراد نے بینک لوٹنے کی کوشش کی اس دوران مزاحمت پرفائرنگ کرکے بینک منیجر کو قتل کردیا گیا ۔
ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ،مقتول کی نعش کو فوری طورپر مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا ۔

مزید پڑھیں:  جوڈیشل کمیشن اجلاس، ہائی کورٹس میں ججوں کی نامزدگی کا معاملہ موخر