ججوں کے ہاؤس رینٹ

سپریم کورٹ کے ججوں کے ہاؤس رینٹ اور جوڈیشل الاؤنس میں اضافہ

ویب ڈیسک: حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ کے ججوں کے ہائوس اینٹ اور جوڈیشل الاؤنس میں لاکھوں کا اضافہ کردیا گیا ۔
وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ کے ججوں کے ہاؤس رینٹ اور جوڈیشل الاؤنس میں اضافے کاباقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا ۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق سپریم کورٹ کے ججوں کے ہاؤس رینٹ 68ہزار سے بڑھا کر 3لاکھ 50ہزار روپے کیا گیا ہے۔
اسی طرح جوڈیشل الاؤنس بھی 3لاکھ 42 ہزار سے بڑھا کر 10 لاکھ 90 ہزار کردیا گیا ہے۔
قائم مقام صدر کی منظوری کے بعد وزارت قانون و انصاف نے اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

مزید پڑھیں:  سونے کی قیمت میں یکدم بڑا اضافہ، فی تولہ 2لاکھ 75ہزار سے متجاوز