یونیورسٹیوں کے چانسلر وزیراعلیٰ

خیبرپختونخوا میں یونیورسٹیوں کے چانسلر وزیراعلیٰ ہوں گے،ترامیم منظور

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا میں یونیورسٹی کے چانسلر گورنر کے بجائے اب وزیراعلیٰ ہوں گے،خیبر پختونخوا یونیورسٹیز ایکٹ 2012میں ترامیم منظور کرلی گئیں ۔
نئی منظور ترامیم کے تحت صوبہ بھر کی یونیورسٹیوں کے چانسلر اب گورنر کے بجائے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا ہونگے۔
ترامیم کے بعد پبلک یونیورسٹیوں کے وائس چانسلر کی تقری بھی وزیراعلیٰ کریں گے ۔
ترامیم میں وائس چانسلرز کی مدت ملازمت کو بھی چار سال مقرر کیا گیا ہے جبکہ پبلک سیکٹر خواتین کی یونیورسٹیوں میں وائس چانسلر خواتین ہی ہوں گی ۔

مزید پڑھیں:  سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 1لاکھ 3ہزارپوائنٹس کی حدچھو گیا