خیبرپختونخوا ہاؤس کی بندش

خیبرپختونخوا ہاؤس کی بندش سے 1 کروڑ 40 لاکھ کا نقصان

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے حکم سے گزشتہ ایک ماہ سے خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد کی بندش سے 1کروڑ 40لاکھ روپے سے زائد کا نقصان ہوچکا ہے ۔
ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا ہاؤس میں کسی سرکاری اہلکار کو کمرے الاٹ نہیں کیے جا رہے جس کے نتیجے میں اب تک1 کروڑ 40لاکھ روپے سے زائد کا نقصان کا انکشاف ہوا ہے ۔
وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے 4اکتوبر کے بعد ہاؤس کو تاحکم ثانی بند کردیا تھا، جس کے باعث سرکاری اہلکار ہوٹلوں میں ٹھہرنے پر مجبورہیں۔
ذرائع کے مطابق سرکاری اہلکاروں کے ہوٹلوں میں ٹھہرنے سے ٹی اے ڈی اے کے بل اضافی بننے لگے۔
خیبرپختونخوا ہاؤس میں کل 75 کمرے ہیں اور فی کمرہ کرایہ ساڑھے 5 ہزار روپے ہے، ہائوس بند ہونے سے یومیہ 4 لاکھ 12 ہزار روپے کا نقصان ہو رہا ہے ۔

مزید پڑھیں:  سٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ قائم، پہلی بار1لاکھ 7ہزار پوائنٹس کی حد عبور