ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کے قریبی ساتھی ذلفی بخاری نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ عمران خان کے لئے نرم گوشہ رکھتے ہیں ۔
رپورٹ کے مطابق ذلفی بخاری کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کا منصب سنبھالنے کے بعد ٹرمپ کی ٹیم سے عمران خان اور ان کی پارٹی سے ہونے والی نا انصافیوں پر بات کروں گا ۔
ذلفی بخاری نے کہا کہ ٹرمپ بانی پی ٹی آئی کی سزا پر تشویش کا اظہار کرچکے اور وہ اپنے دل میں عمران خان کے لیے نرم گوشہ رکھتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کے امریکی صدرکا منصب سنبھالنے کے بعد ان کی ٹیم کے ارکان، ٹرمپ کی صاحبزادی اور داماد سے جیل میں قید عمران خان اور ان کی پارٹی سے ہونے والی ناانصافیوں پر بات کروں گا۔
عمران خان کے دوست ذلفی بخاری نے کہا کہ وہ انسانی حقوق اور جمہوری اقدار کی خلاف ورزیوں اور پاکستان میں قانون کی حکمرانی کی خراب صورتحال بالخصوص بانی پی ٹی آئی کے کیس پر بات کا ارادہ رکھتے ہیں۔
Load/Hide Comments