ویب ڈیسک: سوئٹزر لینڈ میں خواتین کے برقعہ پہننے پراگلے سال یکم جنوری سے پابندی عائد کرنے کا اعلان کردیاگیا۔
سوئس حکومت کی فیڈرل کونسل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم نے برقعے پر پابندی کو عملی طور پر نافذ کرنے کی تاریخ طے کردی ہے۔
پابندی کے اطلاق کے بعد مسلمان خواتین عوامی مقامات پر برقعہ نہیں اوڑھ سکیں گی، پابندی کی خلاف ورزی پر ایک ہزار ڈالر سے زائد کا جرمانہ ہوگا۔
اس کے علاوہ عبادت گاہوں میں مسلمان خواتین نقاب کر سکیں گی، صحت اور تحفظ کی ضرورتوں کے پیش نظر بھی چہرہ چھپانے کی اجازت ہوگی جبکہ تفریح اور اشتہارات کے لیے بھی اس کی اجازت ہوگی۔
سوئٹزرلینڈ میں برقعے پر پابندی کا فیصلہ2021میں کیا گیا تھا جس کی مسلم تنظیموں نے مذمت کی تھی۔
Load/Hide Comments