ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ ٹرمپ کی کامیابی سے ہمیں کوئی لینا نہیں ،ملک کے معاملات میں کسی کو مداخلت کی اجازت نہیں دیتے۔
صوابی میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے اسد قیصر کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف سیاسی اور انتقامی بنیادوں پر کیسز بنائے گئے ہیں فوری باعزت رہا کیا جائے ۔
امریکی انتخابات کے حوالے سے اسد قیصر نے کہا کہ نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی سے ہمیں کوئی لینا نہیں، ہم اپنی جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں، ہم اپنے ملک کے معاملات میں کسی کو مداخلت کی اجازت نہیں دیتے۔
سابق سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں ملک میں قانون کی حکمرانی ہو، جس طرح ہمارے مینڈیٹ کو چوری کیا گیا وہ ہمیں واپس کیا جائے۔
Load/Hide Comments