ویب ڈیسک: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا جس میں سندھ ہائی کورٹ میں آئینی بینچز کی تشکیل پر غور ہوگا ۔
ذرائع نے بتایا کہ جوڈیشل کمیشن کا اہم اجلاس کل طلب کیا گیا ہے جس کی صدارت چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کریں گے ۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں جسٹس منصورعلی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس امین الدین خان، جسٹس جمال خان مندوخیل شریک ہوں۔
جوڈیشل کمیشن کے دیگر اراکین وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان، نمائندہ پاکستان بار کونسل اختر حسین، عمر ایوب، شبلی فراز، سینئر قانون دان فاروق ایچ نائیک، شیخ آفتاب احمد اور روشن خورشید بروچہ شرکت کریں گے۔
خیال رہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے بعد جوڈیشل کمیشن کے پہلے اجلاس میں سپریم کورٹ میں آئینی بنچز کے لیے 7 ججوں کو نامزد کیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments